نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پتھراؤ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رزق دینے والا اللہ پاک ہے، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر
مودی رزق دینے والوں میں سے نہیں ہے۔فاروق عبداللہ جو کہ سری نگر پارلیمانی نشست کے لئے نیشنل کانفرنس امیدوار
ہیں، نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں بٹہ وارہ سونہ وارمیں ایک انتخابی
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔